ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ منگل کے روز 1667 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 694 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 92 ہزار 671 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔وہیں اب تک اس وائرس سے 765 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔