اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا: بہار میں 2078 نئے کیسز کی تصدیق

اتوار کے روز 2078 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 35 ہزار 13 ہوگئی ہے۔

کورونا: بہار میں 2078 نئے کیسز کی تصدیق
کورونا: بہار میں 2078 نئے کیسز کی تصدیق

By

Published : Aug 31, 2020, 7:16 AM IST

ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز 2078 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر1 لاکھ 35 ہزار 13 ہوگئی ہے۔

بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 30 لاکھ 97 ہزار 137 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔

وہیں اب تک اس وائرس سے 688 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 30 لاکھ 97 ہزار 137 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2749 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 87 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ 'ریاست میں بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر تمام اضلاع میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں جلد کورونا ویکسین کو منظوری مل سکتی ہے

یہ لاک ڈاؤن 6 ستمبر تک نافذ رہے گا۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details