ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز 3906 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 94 ہزار 459 ہوگئی ہے۔
بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 13 لاکھ 77 ہزار 432 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔ وہیں اب تک اس وائرس سے 493 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 13 لاکھ 77 ہزار 432 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔'
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2439 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ بہار میں کورونا سے ریکوری کی شرح 66 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی سے قبل دہلی-این سی آر میں سکیورٹی سخت
واضح رہے کہ 'ریاست میں بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر تمام اضلاع میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 16 اگست تک نافذ رہے گا۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔'