اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: کورونا کا قہر جاری، 43 ہزار سے زائد افراد مثبت

منگل کے روز 1749 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہزار 591 ہوگئی ہے۔

بہار: کورونا کا قہر جاری، 43 ہزار سے زائد افراد مثبت
بہار: کورونا کا قہر جاری، 43 ہزار سے زائد افراد مثبت

By

Published : Jul 29, 2020, 8:03 AM IST

ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ منگل کے روز 1749 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہزار 591 ہوگئی ہے۔

بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 4 لاکھ 86 ہزار 835 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔

وہیں اب تک اس وائرس سے 255 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 86 ہزار 835 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1376 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 67 فیصد ہے۔'

واضح رہے کہ 'ریاست میں بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر تمام اضلاع میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 31 جولائی تک نافذ رہے گا۔ اس سے پہلے پٹنہ سمیت دیگر کئی اضلاع میں کچھ دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

وہیں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details