ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ہفتہ کے روز 739 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 24967 ہوگئی ہے۔
بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 368232 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔
وہیں اب تک اس وائرس سے 177 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 368232 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 774 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 63 فیصد ہے۔'
واضح رہے کہ 'ریاست میں بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر تمام اضلاع میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 31 جولائی تک نافذ رہے گا۔ اس سے پہلے پٹنہ سمیت دیگر کئی اضلاع میں کچھ دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔
وہیں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔