اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا متاثرین معاشرے کے امتیازی سلوک سے پریشان - عالمی وباء کورونا انفیکشن

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا متاثرین کے ساتھ معاشرے میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔

شبنم کماری
شبنم کماری

By

Published : Aug 12, 2020, 6:46 PM IST

متاثرین کے بچوں تک کو کھیلنے کودنے پر اور گھر سے باہر نکلنے پر بندش ہے۔

معاشرے کے امتیازی سلوک کا اثر گھر کے دوسرے افراد پر بھی پڑاہے۔

اس کی وجہ سے گھر کے لوگ بھی متاثرین کو ان کے حال پر چھوڑ دے رہے ہیں۔

عالمی وباء کورونا انفیکشن کے بچاؤ اور بیداری کے متعلق موبائل کالر ٹون کے ذریعے خوب تشہیر ہوئی۔

کورونا متاثرین معاشرے کے امتیازی سلوک سے پریشان

کالر ٹون میں ایک بڑی اہم بات تھی ' بھید بھاو نہ کریں ،ہمیں بیماری سے لڑنا ہے بیمار سے نہیں۔

تاہم ضلع گیا میں ایک الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملا ہے۔

کورونا متاثرین معاشرے کے امتیازی سلوک سے پریشان

یہاں دیپک نامی نوجوان کورونا سے متاثر ہوا تو پورے محلے نے ' سوشل ڈسٹینسنگ ' کا مطلب ہی الگ نکال لیا۔

گھر کے صحت مند اور نگیٹیو رپورٹ والے افراد سے جسمانی دوری تو دور ان سے بات تک کرنا بند کردیا ہے۔

بچے گھر سے باہر نکلتے تو لوگ انہیں کھیلنے تک نہیں دیتے ہیں۔

کورونا متاثرین معاشرے کے امتیازی سلوک سے پریشان

محلے کے لوگوں نے دیپک کے گھر سے دوری بناکر بانس سے بریکیڈ کر دیا ہے تاکہ دیپک کے گھر کا کوئی بھی فرد باہر نہ آئے۔

محلے کے لوگوں کے امتیازی سلوک ایسے متاثر اور گھبرائے گئے اور گھر کے بھی افراد نے دیپک سے دوری بنالی۔

عوامی مثل بیوی کے لئے شوہر آئینہ ہوتا ہے کے بقول دیپک کی بیوی نے دیپک کی خوب خدمت کی۔

دیپک اب صحت مند ہوگیا اور اس کی رپورٹ بھی نگیٹیو ہوگئی ہے۔

اسی دوران دیپک کی بیوی شبنم کماری کی طبیعت خراب ہوگئی۔

گھر والوں نے اسے ایک کمرے میں بند کردیا ، ڈاکٹروں کی صلاح پر کورونا انفیکشن کا ٹیسٹ ہوا تو اس کی رپورٹ نگیٹیو آئی۔

اس کے باوجود شبنم کو ایک کمرے میں بند کرکے رکھا گیا ہے۔

اس کے لئے کھانہ روم کے باہر پھینک کردیا جاتا ہے ، کل تک جس شوہر کی خوب خد مت شبنم نے کیا آج وہی شوہر بھی اس سے دوری اختیار کئے ہوئے ہے۔

شبنم بات کرتے ہوئے نمناک ہوجاتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے:بہار: سیلاب کی وجہ سے 24 افراد ہلاک، 75 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

شبنم کہتی ہیں ایک کمرے میں بند رہنے سے دل گھبراتا ہے، بیماری ہو یا نہ ہو تنہائی ضرور مارڈالے گی۔

وہیں شبنم کے سسر کہتے ہیں احتیاط کے طورپر الگ رکھا گیا ہے کیوں کہ محلے کے لوگوں نے اتنا بھید بھاو کیا کہ گھر کے سبھی افراد گھبراگئے۔

شبنم کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

شوہر دیپک نے معاشرے کے امتیازی سلوک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ شبنم ان کی خدمت کی۔

اس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

احتیاط کے طور پر اُنہیں علیحدہ رکھا اور گھر والوں نے دوری بنائی ہے لیکن اب سب ٹھیک ہورہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details