اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ:کورونا وبا سے تحفظ کے لیے بیداری مہم - بہار کی خبریں

ارریہ صدر ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا نے کہا کہ کورونا جیسی مہلک بیماری سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ضلع سطح پر بیداری مہم رتھ نکالی گئی ہے جو ضلع کے تمام نو بلاکز میں جا کر 45 سال سے زائد عمر والوں کو ٹیکہ لگوانےکی اپیل کرے گا۔

ارریہ:کورونا وبا سے تحفظ کے لیے بیداری مہم
ارریہ:کورونا وبا سے تحفظ کے لیے بیداری مہم

By

Published : Apr 14, 2021, 7:48 AM IST

ریاست بہارکےضلع ارریہ میں کورونا انفیکشن کے غیر معمولی اضافےکے پیش نظر ریاستی حکومت نے وبا کی روک تھام کے لئے متعدد رہنما اصول جاری کیے ہیں۔

انتظامی سطح سے بلاک کے علاقے میں کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لیے عوامی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ معلوم ہوا کہ ریاستی حکومت نے آئندہ 18 اپریل تک تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکول کوچنگ اور انسٹی ٹیوٹ کو بند رکھنے کی ہدایت دے رکھی ہے جبکہ مذکورہ پابندی ریستورینٹ ڈھابا اور ہوٹلوں پر نافذ نہیں کی گئی ہے، مگر ان جگہوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، اسی کے ساتھ ہی دکانوں اور اداروں کے کاؤنٹر پر دکاندار سمیت دکان میں کام کرنے والوں کے لئے ماسک لگانا، دو گز کی دوری اور سینیٹائزر کا انتظام لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ارریہ صدر ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا نے کہا کہ کورونا جیسی مہلک بیماری سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ضلع سطح پر بیداری مہم رتھ نکالی گئی ہے جو ضلع کے تمام نو بلاک میں جا کر 45 سال سے زائد عمر والوں کو ٹیکہ لینے کی اپیل کرے گا ساتھ ہی ٹیکہ لینے کے کیا فوائد ہے اس کی بھی معلومات دے گا۔ بیداری مہم رتھ پمفلٹ بھی لوگوں میں تقسیم کر رہا ہے۔

سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا نے کہا کہ ضلع میں اب تک ایک لاکھ دس ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ جبکہ کچھ معاملے کورونا پازیٹو بھی آئے ہیں، اس سے لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے۔ بلکہ ذہنی طور پر مضبوط رہیں۔ ہم لوگوں نے بھی کورونا کا ٹیکہ لیا ہے، یہ ٹیکہ پوری طرح محفوظ ہے، 45 سال سے زیادہ عمر والوں سے میری اپیل ہے کہ بڑھ چڑھ کر اس مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details