ریاست بہار میں گیا کے ڈپٹی میئر موہن شریواستو میں گزشتہ دنوں کورونا مثبت پایا گیا تھا جس کے بعد انہیں آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق گیا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد آج آئیسولیشن وارڈ سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ڈپٹی میئر تقریبا بیس دن آئیسولیشن وارڈ میں رہنے کے بعد باہر آتے ہی گیا محکمہ صحت پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یہ کہنے سے بالکل ہچکچاہٹ نہیں ہوگی کہ انتظامات خراب نہیں ہیں ، آئیسولیشن وارڈ میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ علاج تو دور دوا تک دستیاب نہیں ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز آئیسولیشن وارڈ میں منتقل شہر کے ایک شخص کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی ۔ اس دوران انہیں کوئی اٹھانے والا تک نہیں تھا جس کے بعد انہوں نے اس کی اطلاع سول سرجن اور ڈسٹرک مجسٹریٹ کو دی۔ جس کے بعد کسی طرح انہیں آئیسولیشن وارڈ سے انوگرہ نارائن ہسپتال بھیجا گیا لیکن وہاں ایڈمٹ کرنے میں آناکانی ہونے لگی لیکن انہوں نے بات کرکے کسی طرح سے داخل کروایا ہے ۔