گیا میں کورونا Corona in Gaya کی وجہ سے مذہبی مقامات اور تعلیمی ادارے بند ہیں، مدارس کے طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز کا بھی نظم نہیں ہے، خاص طور پر حفظ کرنے والے طلبا کو آموختہ یاد کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اب ان طلبا کو ڈر ہے کہ وہ اگر آموختہ یاد نہیں کرتے ہیں تو رواں برس رمضان المبارک میں تراویح نہیں پڑھا سکیں گے۔
Corona Impact on Madarsa Students in Gaya: گیا میں کورونا وبا کی وجہ سے مدراس کے طلبا کی تعلیم متاثر وہیں ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گزشتہ دو سال سے کورونا کے باعث رمضان المبارک میں تراویح نہیں ہورہی ہے کیونکہ حفاظ کرام کے لیے تراویح پڑھانا ایک بڑی نعمت یادشت کے لیے بھی ہے۔ حفاظ رجب المرجب سے ہی آموختہ دور شروع کر دیتے ہیں چونکہ مدارس بند ہے تو اس مرتبہ بھی پریشانی ہورہی ہے۔ Corona Impact on Madarsa Students in Gaya
اس سلسلے میں مدرسہ مدینۃ العلوم پولیس لائن اور مدرسہ جامعہ برکات منصور نے ایسے طلبا اور حفاظ کرام کی رہنمائی کے لیے مہم چلائی ہے اور ہر طالب علم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے گاؤں علاقے کے حافظ وقاری کے ساتھ ایک دو گھنٹے بیٹھ کر یاد کریں اور انہیں اپنا آموختہ سنائیں۔ Corona Impact on Madarsa Students in Gaya
یہ بھی پڑھیں: RJD Leader on Bihar Madarsa Board: آر جے ڈی رہنما نے نتیش کمار کی تعریف کی، بہار مدرسہ بورڈ کے لیے عمدہ کام کیا
مولانا شبیر اشرفی مہتمم مدرسہ مدینۃ العلوم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مدراس کے طلباء کی تعلیم بہت متاثر ہوئی ہے، خاص طور پر جن طلباء کا حفظ مکمل ہوچکا ہے، اب ایسے طلبہ کے لیے گائیڈ کرنے کی مہم تیار کی گئی ہے، اگر اس مرتبہ بھی رمضان میں تراویح نہیں ہوتی ہے تو طلبہ اپنے گھر میں چار پانچ افراد کے ساتھ مل کر تراویح پڑھیں، کیوں کہ تراویح حافظ کو یادداشت کے لیے بہترین ذریعہ ہے۔ Corona Impact on Madarsa Students in Gaya