ریاست بہار میں انلاک 4 آئندہ 7 اگست تک ہے۔ حکومت نے گائڈ لائن جاری کر کے مذہبی مقامات کو بند رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ بہار حکومت نے گاندھی میدان کے علاوہ عید گاہ اور مساجد میں بھی اجتماعی طور پر نماز ادا کرنے اجازت نہیں ملی تھی۔ اس کی وجہ سے گاندھی میدان میں اس سال بھی عیدالاضحٰی کی نماز ادا نہ ہو سکی۔
انتظامیہ اور حکومت نے گاندھی میدان کو عیدالاضحیٰ کی نماز کے لئے اجازت نہیں دی۔
وہیں، حکومت نے گاندھی میدان کو صبح سیر و تفریح کرنے والوں کے لیے 6 بجے سے 12 بجے تک کھولا ہے۔
دوسری جانب تمام مذہبی تنظیموں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ گاندھی میدان میں عیدالاضحٰی کی نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے لیکن انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔