اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف 30 جنوری کو پٹنہ میں کنونشن کا انعقاد - سنویدھان بچاو کنونشن

شہریت ترمیم قانون کے خلاف تحریک میں روز بروز شدت آتی جارہی ہے، پورے ملک سمیت ریاست کے متعدد مقامات پر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔

سی اے اے کے خلاف 30 جنوری کو پٹنہ میں کنونشن کا انعقاد
سی اے اے کے خلاف 30 جنوری کو پٹنہ میں کنونشن کا انعقاد

By

Published : Jan 27, 2020, 6:37 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:16 AM IST

اس تحریک کو مزید مضبوط کرنے اور مرکزی حکومت پر دباﺅ بنانے کے مقصد سے پٹنہ کے تاریخی ہال شری کرشن میموریل میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم شہادت 30 جنوری کو یک روزہ سنویدھان بچاو کنونشن کا انعقاد جائے گا، اس کنونشن میں آئین اور جمہوریت کی حفاظت کا عزم لیا جائے گا۔

اس کنونشن میں آئی پی ایس عبدالرحمن، جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد، سماجی کارکن صدف ظفر، موہت کمار پانڈے، مشکور احمد عثمانی، جمیت علماء بہار کے جنرل سیکریٹری حسن احمد قادری،جماعت اسلامی پٹنہ حلقہ کے امیر مولانا رضوان اصلاحی، بہار سنی وقف بورڈ کے سابق ایڈمینسٹریٹر شارم علی، پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے سابق مئیر افضل امام سمیت دیگر ہستیاں شرکت کریں گی۔

سی اے اے کے خلاف 30 جنوری کو پٹنہ میں کنونشن کا انعقاد

یہ کنونشن سنویدھان بچاو مورچہ کے تحت ہو رہا ہے، مورچہ کے کنوینر اشفاق رحمن اور صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی بنائے گئے ہیں۔

اشفاق رحمن کا تعلق مسلم قیادت والی ایک سیاسی جماعت جنتا دل راشٹروادی سے ہے جبکہ مولانا قاسمی امارت شریعہ بہار وجھارکھنڈ کے ناظم رہ چکے ہیں، اس کنونشن کو لیکر پورے بہار میں بیداری مہم چل رہی ہے۔

کنوینر اشفاق رحمن نے بتایا کہ آج گاندھی کے اصول و نظریات کو مخدوش کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، ہم بھارت کے لوگ باپو کے ہندو-مسلم ایکتا، بھائی چارگی، یکجہتی کے اصول ونظریات کو مرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے ذریعہ حکومت سماج میں تفریق اور دوریاں پیدا کرنا چاہتی ہے، اس سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کنونشن میں گاندھی کے قتل پر پہلی بار اجتماعی طور سے مذمتی قرار داد بھی پیش کی جائے گی، کنونشن میں شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا حکومت پر دباﺅ بنایا جائے گا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:16 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details