بہار کے ارریہ میں دو روز قبل رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ و ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو نےایک کمپلیکس کی بنیاد رکھی تھی۔ کروڑوں روپے کے تخمینہ سے بن رہے اس کمپلیکس میں عارضی طور پر پھل، سبزی و دیگر سامان فروخت کرنے والے دکانداروں کو مستقل طور پر دکانیں دی جائیں گی۔
وہیں، ابھی کمپلیکس کی عمارت کا صرف سنگ بنیاد ہی رکھا گیا ہے کہ زمین کے حوالے سے تنازع شروع ہو گیا ہے۔ اسی ضمن میں بھاکپا مالے کے ضلع سکریٹری رام بلاس یادو و اے آئی ایس اے کے رکن آزاد عالم نے آج مہادیو چوک پر واقع اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کر مجوزہ کمپلیکس کو غیر قانونی۔
رام بلاس یادو نے کہا کہ جس زمین پر ضلع پریشد باہر کی ایک کمپنی کو ٹھیکہ دے کر عمارت بنوا رہی ہے وہ دراصل ضلع پریشد کی زمین ہے ہی نہیں بلکہ وہ زمین بغل میں واقع ایک سرکاری اسکول کی ہے۔ اسکول کی زمین پر زبردستی قابض ہو کر عمارت بنوائی جا رہی ہے۔