اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: معاہدہ پر بحال اساتذہ ہڑتال پر - گیا میں ہڑتال

اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ 'حکومت انہیں مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ کی ادائیگی کرے۔'

گیا: معاہدہ پر بحال اساتذہ ہڑتال پر
گیا: معاہدہ پر بحال اساتذہ ہڑتال پر

By

Published : Mar 2, 2020, 11:34 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 3:27 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں احتجاج پر بیٹھے معاہدہ پر بحال اساتذہ نے بودھ گیا راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی کمار سروجیت کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا۔

دراصل معاہدہ پر بحال اساتذہ نے رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر اپنے مطالبات کو لے کر گھنٹوں حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

گیا: معاہدہ پر بحال اساتذہ ہڑتال پر

اساتذہ کامطالبہ ہے کہ 'حکومت انہیں مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ کی ادائیگی کرے۔ اساتذہ نے ضلع کے اراکین اسمبلی کے گھروں کا محاصرہ کیا۔'

اساتذہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے مطالبات کے لئے بودھ گیا اسمبلی کے رکن اسمبلی کمار سروجیت سے بات کی ہے۔ اور وہ اپنے مطالبات کو اسمبلی میں اٹھانے کا مطالبہ رکن اسمبلی سے کررہے ہیں۔

گیا: معاہدہ پر بحال اساتذہ ہڑتال پر

اساتذہ یونین کے جنرل سکریٹری اجے کمار نے کہا کہ 'اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ ریاستی سطح پر اساتذہ اپنے اپنے حلقہ کے رکن اسمبلی کے گھروں کا محاصرہ کررہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'رکن اسمبلی ہمارے نمائندہ ہیں اور ان سے یہی اپیل ہے کہ وہ اسمبلی میں پرزور طریقے سے ہماری آواز اٹھائیں۔ حزب اختلاف کی پارٹیوں کے رہنماوں کو بھی اساتذہ کا درد اور مسائل کو سمجھنا ہوگا۔ حکومت میں بیٹھے افراد انا میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہونگے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔'

Last Updated : Mar 3, 2020, 3:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details