اردو

urdu

تربوز کی فروخت میں کمی

بھاگل پور منڈی میں تربوز اڑیسہ اور سلیگوڑی سے دستک دے دئے ہیں۔ لیکن ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے اسے فروخت کرنا مشکل ہو رہا ہے، شہر میں واقع چوک چوراہوں پر ہر سال کی طرح اس سال بھی تربوز کی دکانیں سجی ہیں ،لیکن روزانہ 30 سے 40 کلو ہی فروخت ہو پا رہا ہے۔

By

Published : Apr 10, 2020, 4:38 PM IST

Published : Apr 10, 2020, 4:38 PM IST

تربوز کو نہیں مل رہے ہیں صارفین
تربوز کو نہیں مل رہے ہیں صارفین

ریاست بہار کے بھاگل پور منڈی میں تربوز اڑیسہ اور سلیگوری سے دستک دے دئے ہیں۔ لیکن ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے اسے فروخت کرنے میں مشکل ہو رہا ہے، شہر میں واقع چوک گردھاری، جيرومائل، گھنٹہ گھر سمیت دیگر چوک چوراہوں پر ہر سال کی طرح اس سال بھی تربوز کی دکانیں سجی ہیں ،لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزانہ 30 سے 40 کلو ہی فروخت ہو پا رہا ہے ۔

تربوز کو نہیں مل رہے ہیں صارفین

وہیں اس سے متعلق تربوز تاجروں کا کہنا ہے کہ اور سال کی طرح اس سال تربوز فروخت نہیں ہو پا رہا ہے،تربوز اگلے 5 سے 6 دنوں میں نہیں بکے تو وہ سڑ جائیں گے.جس سے ہم تاجروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کا امکان ہے.

تربوز تاجر شمبھو ساہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ ملک میں لاک ڈاؤن ہے. لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں. جس سے تربوز کے لیے کسٹمر ملنا مشکل ہو رہا ہے، حالانکہ اس موسم میں تربوز کافی بکتا تھا. لیکن اس بار فروخت کم ہونے کی وجہ سے مہنگے داموں پر خریدے گئے تربوز کو کم قیمت میں فروخت کرنا پڑ رہا ہے.

غور طلب ہے کہ ملک میں لاک داؤن کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں، جس کی وجہ سے تربوز کے علاوہ دیگر پھلوں پر بھی اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details