گیا:ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع فیض کالونی قبرستان سے پانی نکاسی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ قبرستان میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے تدفین کا عمل رک جاتا تھا۔ ای ٹی وی بھارت اردو نے اس خبر کو شائع کی تھی۔ جس کے بعد میونسپل کارپوریشن گیا نے قبرستان اور محلے کا گندا پانی نکالنے کے لیے نالے کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے Gaya Municipal Corporation۔
شہر گیا میں واقع فیض کالونی قبرستان میں جمع پانی کی نکاسی ہوگی یہاں اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن گیا نے شہر کے قبرستانوں کی تزئین کاری منصوبہ کے تحت تین قبرستانوں میں پہلے کام کرائے تھے۔ تاہم، فیض کالونی قبرستان کا مسئلہ برسوں سے سردمہری کا شکار رہا۔ دراصل فیض کالونی قبرستان ریلوے لائن سے متصل ہے۔ چونکہ ریلوے لائن اونچائی پر ہے تو محلے کا پانی نکل نہیں پاتا ہے، جس کی وجہ سے پانی جمع ہو جاتا ہے۔ ساتھ ہی برسات میں مزید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ قبرستان میں پانی اتنا جمع ہو جاتا ہے کہ قبروں سے باقیات تیرتی ہیں اور گندگی و گندا پانی قبرستان میں جمع ہوتا ہے لیکن اب اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے ایک 3x3 کا پانچ سو میٹر لمبے نالے کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے، جو بڑے نالے سے جوڑا جائے گا۔ قبرستان میں موجود پانی کی نکاسی کے لیے کام شروع۔
فیض کالونی گزشتہ چالیس برسوں میں آباد ہوئی ہے۔ یہاں دو ہزار کے قریب مکانات ہیں لیکن آج تک ایک بھی پختہ سڑک نہیں بنی ہے۔ محلے کے لوگوں کو اس کو لیکر توقعات وابستہ ہیں کہ اب قبرستان میں پانی جمع نہیں ہوگا۔ محلے کے سرور عالم، محمد مشتاق عالم، قمر حسن، محمد مستقیم، محمد ابرار بتاتے ہیں کہ محلے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی نہیں ہے گلی و نالی پختہ نہیں ہیں قبرستان میں پانی جمع ہوتا ہے کیوں کہ پانی نکاسی کا کوئی راستہ نہیں تھا لیکن اب میونسپل کارپوریشن نے دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا ہے۔ اس میں مسلم وارڈ کونسلر اور سماجی کارکنان کا بھی کردار اہم رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ فیض کالونی قبرستان میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ پچیس سال پرانا ہے نگم کی طرف سے جہاں پانی نکاسی کا کام شروع ہوگیا ہے وہیں محلے کے لوگوں نے آپسی تعاون سے قبرستان میں مٹی بھرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔