ریاست بہار کے شہر گیا کو عالمی سطح پر مذہبی و سیاحتی مقامات Religious and Tourist Places کے طور پر جانا جاتا ہے۔تاہم یہاں کئی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ خاص طور پر سیر وتفریح اور ورزش کے لیے گیا میں کوئی خاص جگہ مقرر نہیں تھی۔تاہم اب گیامیونسپل کارپوریشنGaya Municipal Corporation نے اس کمی کو دور کرنے کی پہل کی ہے۔
میونسپل کارپوریشن نے دو کروڑ روپے کے صرفہ سے شہر سے پانچ کلو میٹر دور کنڈی نوادہ کے پاس " چلڈرنس پارک" Children's Park تعمیر کرایا ہے۔ مذکورہ پارک کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ جلدہی اس کا افتتاح عمل میں آئیگا۔یہاں بچوں کے کھلونے، جھولے اور کئی جانوروں کے مجسمے لگے ہیں پارک میں خوبصورت پودے وپھول بھی لگائے گئے ہیں۔
شہر گیا میں واقع گاندھی میدان میں بھی پارک اور جِم کی تعمیر کی گئی ہے۔ حالانکہ یہاں ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے تاہم شہر میں اس طرح کا انتظام پہلے سے نہیں ہونے کی وجہ سے زیر تعمیر پارک اور جم میں بچے بوڑھے جوان اور خواتین کی بھیڑ پہلے سے ہی ہے۔
میونسپل کارپوریشن نے چلڈرنس پارک اور اوپن جم میں مفت داخلہ کا اعلان کیا ہے۔ نصف کلومیٹر دور تک اوپن جم اور پارک کی تعمیر ہورہی ہے.