ریاست بہار کے دربھنگہ میں آل انڈیا کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اعلان پر کانگریس یوتھ کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور کینڈل جلا کر ہلاک شدہ جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
دربھنگہ: کانگریس یوتھ کارکنان کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج - Criticism of Prime Minister Narendra Modi
کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اعلان پر کانگریس یوتھ کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور کینڈل جلا کر ہلاک شدہ جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
![دربھنگہ: کانگریس یوتھ کارکنان کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کانگریس یوتھ کارکنان کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7783642-645-7783642-1593180462594.jpg)
اس دوران کانگریس ورکنگ کمیٹی کے صدر راہل کمار جھا کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے دربھنگہ کے لہریا سرائے میں واقع کانگریس دفتر سے پیدل مارچ کرتے ہوئے ٹاور چوک پہنچے جہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے پاس ہلاک فوجیوں کی خراج تحسین پیش کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سابق یوتھ سکریٹری محمد تنویر نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کا سینہ 56 انچ کا نہیں بلکہ 5.6 انچ کا ہے۔' وہیں کانگریس کارکن محمد رضوان عارف نے کہا کہ 'ملک کا نوجوان چاہتا ہے کہ وزیراعظم چین سے بدلہ لیں۔'