اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Protest against Gas Prices: گھریلو گیس کی قیمت میں اضافہ کے خلاف خاتون کانگریس رہنماؤں کا احتجاج

کانگریس کے دور میں گھریلو گیس کی قیمت چار سو روپے ہوا کرتی تھی، آج ایک ہزار سے اوپر ہو گئی ہے، ہم جیسے اوسط طبقہ کے لوگوں کے لیے یہ مہنگائی روز مرہ کی زندگی میں بہت زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے، مودی حکومت کو چاہیے کہ اگر کانگریس کے دور اقتدار والی قیمت سے کم نہیں کر سکتے تو اس سے زیادہ بھی نہ کرے۔ Congress Women Protest against Gas Prices

Congress Women Protest against Gas Prices
Congress Women Protest against Gas Prices

By

Published : Jul 9, 2022, 10:07 AM IST


پٹنہ:مہنگائی کی مار جھیل رہے عام آدمی کی کمر ایک اور مہنگائی نے توڑ دیا ہے، کانگریس کے دور اقتدار میں جب بیس سے تیس روپے کا اضافہ ہوتا تھا تو بی جے پی والے سڑکوں پر اتر کر ناچتے تھے، آج کیوں بی جے پی کے لوگوں کو مہنگائی نہیں نظر آرہی، کیا اس مہنگائی سے صرف کانگریس ہی پریشان ہیں یا عام عادمی، غریب آدمی اور اوسط طبقہ بھی پریشان ہیں؟ مودی کے دور اقتدار میں بڑھ رہی مہنگائی نے ہر طبقہ کو رلا دیا ہے مگر پھر بھی مودی حامی خاموش ہیں۔ Congress Women Protest against Rising Domestic Gas Prices

گھریلو گیس کی قیمت بڑھنے کے خلاف کانگریس خاتون رہنماؤں کا احتجاج
آجپٹنہ شہر کے کارگل چوک پر پچاس روپے فی گھریلو گیس پر قیمت بڑھنے کے بعد کانگریس کی خاتون رہنماؤں نے علامتی گیس اور کڑھائی میں تیل کی جگہ پانی ڈال کر مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج و مظاہرہ کیا. انوکھا سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے دور میں گھریلو گیس کی قیمت چار سو روپے ہوا کرتی تھی، آج ایک ہزار سے اوپر ہو گئی ہے،LPG Cylinder Rate Increased۔ ہم جیسے اوسط طبقہ کے لوگوں کے لیے یہ مہنگائی روز مرہ کی زندگی میں بہت اثر انداز ہو رہی ہے، مودی حکومت کو چاہیے کہ اگر کانگریس کے دور اقتدار والی قیمت سے کم نہیں کر سکتے تو اس سے زیادہ بھی نہ کرے، ہندوستان کی عوام نے انہیں صرف مہنگائی بڑھانے کے لیے اقتدار میں نہیں بٹھایا ہے۔ Congress Women Protest against Gas Pricesیہ بھی پڑھیں:



کانگریس کے ریاستی ترجمان راجیش راٹھور نے کہا کہ آج گھریلو خواتین اسمرتی ایرانی کو کھوج رہی ہیں جو کانگریس میں دس سے بیس روپے قیمت بڑھ جانے پر سڑکوں پر بیٹھ کر وزیر اعظم کو چوڑی اور کنگن بھیجتی تھی، کیا دن بدن بڑھ رہی مہنگائی انہیں دکھائی نہیں دے رہی، آج کیوں وہ عوام کے حق میں سڑکوں پر آکر آواز بلند کر رہی، راجیش راٹھور نے کہا کہ اسمرتی ایرانی پٹنہ آ رہی ہیں تو بہار کی عوام ضرور چاہتی ہے کہ وہ ان کے ساتھ مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شامل ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details