اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس 'عظیم اتحاد' میں رہ کر ضمنی انتخاب لڑے گی - بہار میں ضمنی انتخاب مل کر لڑیگی کانگریس

کشن گنج اسمبلی سیٹ اور سمستی پور لوک سبھا سیٹ پر کانگریس اپنا امیدوار کھڑا کرے گی

کانگریس بہار میں ضمنی انتخاب مل کر لڑے گی

By

Published : Sep 30, 2019, 8:41 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:29 PM IST

دارالحکومت دہلی میں سابق مرکزی وزیر اور بہار سے کانگریس راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان اکھلیش سنگھ نے ایک بڑے بیان میں کہا کہ 'کانگریس بہار میں ضمنی انتخاب مل کر لڑے گی، کشن گنج اسمبلی سیٹ اور سمستی پور لوک سبھا سیٹ پر کانگریس اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔'

انہوں نے کہا کہ بہار میں عظیم اتحاد متحد ہے، کہیں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

کانگریس بہار میں ضمنی انتخاب مل کر لڑے گی

در اصل پورا معاملہ یہ ہے کہ آر جے ڈی نے تمام ضمنی انتخابات میں امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 'ہندوستانی عوام مورچہ' اور 'ویپ پارٹی' نے بھی اپنے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کانگریس نے یہ بھی کہا تھا کہ 'وہ تمام سیٹوں پر ضمنی انتخاب لڑیں گے۔

جس کے بعد عظیم اتحاد میں افراتفری پھیل گئی تھی۔

وہی آج اکھلیش سنگھ نے واضح کیا کہ عظیم اتحاد مکمل طور پر ایک ساتھ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'آر جے ڈی 4 سیٹوں پر ضمنی انتخاب لڑے گی۔

خاص بات یہ ہے کہ سمستی پور لوک سبھا سیٹ، کشن گنج اسمبلی سیٹ کانگریس کی ہی رہی ہے۔

کل سمیشتی پور لوک سبھا سیٹ کے لئے اشوک اپنا نامزدگی داخل کریں گے۔

واضع رہے کہ بہار میں 5 اسمبلی سیٹوں اور 1 لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ 21 اکتوبر کو ووٹنگ کی جائےگی اور نتائج 24 اکتوبر کو آئیں گے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details