بہار میں کنفیوژن اور خوف کا ماحول ہے: کانگریس
کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے کہا کہ جس بہار میں طویل عرصے سے گڈگورننس کی بات کہی جاتی رہی ہے۔ وہاں آج خوف اور کنفیوزن کا ماحول ہے اور یہ صورت حال وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی نتیش کمار نے پیدا کی ہے۔
کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے اتوار کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل یونائیٹید نے خوف اور کنفیوژن کی صورت حال پیدا کی ہے۔ حکومت نے وہاں جو خوف اور کنفوژن کا ماحول پیدا کیا ہے، وہ انتخابی مہم میں واضح نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں کون سی پارٹی کس اتحاد کے ساتھ انتخابات لڑ رہی ہیں، یہ واضح نہیں ہے۔ جنتا دل یو تو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا حصہ ہے، اس لئے انتخابی مہم میں مودی کی تصویر استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے خلاف انتخابات لڑ رہی لوک جن شکتی پارٹی بھی وزیراعظم کی تصویر کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ صورت حال مسٹر مودی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جو انتخابات میں سب کو اپنی تصویر استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ جس بہار کی کمان پندرہ برسوں سے گڈگورننس کے ہاتھوں میں ہونے کی بات کہی جاتی رہی ہے، اسے بہار کو نیتی آیوگ نے ملک کے پندرہ ریاستوں میں سب سے نچلی سطح پر قرار دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق بہار میں 33.74 فیصد لوگ غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔