اردو

urdu

ETV Bharat / state

'قومی شاہراہ کی تعمیر دوبارہ شروع کی جائے'

'مرکزی اور ریاستی حکومت ہمارے مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے اس لیے دھرنے پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا'

فائل فوٹو

By

Published : Jun 26, 2019, 7:57 PM IST


ریاست بہار کے ضلع گیا کے ڈوبھی سے پٹنہ جانے والی این ایچ 83 قومی شاہراہ کے تعمیر کا کام سنہ 2014 میں شروع ہوا تھا۔ 127 کلومیٹر کے اس قومی شاہراہ میں صرف 30 کلومیٹر تک کام ہوا ہے۔

'قومی شاہراہ کی تعمیر دوبارہ شروع کی جائے'

ضلع گیا میں قومی شاہراہ کی تعمیر کو دوبارہ شروع کرانے کے لیے کانگریس نے دھرنا دیا۔

کانگریس پارٹی کے مگدھ ترجمان پروفیسر وجے کمار نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت ان کے مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے اس لیے دھرنے پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس شاہراہ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے کنارے متعدد سیاحتی مقامات ہیں۔

بودھ گیا کا مہا بودھی مندر، گیا کا وشنوپد اور بین الاقوامی ہوائی اڈا کو جانے کے لیے مسافر اسی شاہراہ کا استعمال کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details