پٹنہ: کانگریس پارٹی کے صدراتی امیدوار ملکا ارجن کھڑگے آج بہار کے صداقت آشرم پہنچے جہاں کانگریسی رہنماؤں و کارکنان نے ان کا استقبال پھول مالا اور ڈھول باجا سے کیا۔ پارٹی آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ وہ انتخابی میدان میں کسی کے خلاف میدان میں نہیں اترے بلکہ پاٹی کو مضبوط کرنے کے لئے صدر کے عہدے کا انتخاب لڑ رہے ہیں۔ کانگریس سے ہی میری سیاست شروع ہوئی اور کانگریس پر ہی ختم ہوگی، میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، سونیا گاندھی اور پھر راہل گاندھی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، میں نے پارٹی کے ہر نشیب و فراز کو دیکھا اور اس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا، میرا مقصد کانگریس کو اسی مضبوطی سے کھڑا کرنا ہے جس مضبوطی کے ساتھ کانگریس پنڈت جواہر لال نہرو، لال بہادر شاستری، ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی جیسے رہنماؤں کے وقت مضبوط تھی، ان تمام رہنماؤں کے خیالات کو مجھے آگے لے جانے کا ایک موقع ملا ہے اور اس کے لیے میں تیار ہوں۔ میں سوچ سمجھ کر اس الیکشن میں آیا ہوں۔
Congress Presidential Polls ملکا ارجن کھڑگے کی پٹنہ میں کانگریس رہنماؤں سے ملاقات
کانگریس صدر کے عہدے کا انتخاب آئندہ 17 اکتوبر کو ہونا ہے، ایسے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے دو امیدوار اس بار میدان میں ہیں ان میں کانگریس کے سینئر رہنما ملکا ارجن کھڑگےاور ششی تھرور کا نام شامل ہیں، جیسے ہی تاریخ قریب آ رہی ہے امیدوار اپنے حق میں کارکنان سے ملاقات کر کے اپنی حمایت میں ووٹ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ Mallikarjun Kharge Met Congress Leader in Patna
ملکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ مجھے پارٹی کے تمام سینئر رہنماؤں نے انتخابی میدان میں کھڑا کیا ہے، اس کی اطلاع بھی مجھے محض 18 گھنٹے قبل دی گئی، پارٹی نے مجھے جب جب جو ذمہ داری سونپی ہے میں نے اسے ادا کرنے کی کوشش کی ہے، ایک بار پھر پارٹی نے اور تمام اعلیٰ رہنماؤں نے مجھے اس قابل سمجھا میں اس کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اپنے حریف ششی تھرور کا نام لئے بغیر کہا کہ کانگریس ہی واحد پارٹی ہے جہاں تمام کارکنان و لیڈران کو یکساں آزادی ہیں، کوئی بھی انتخاب میں اتر سکتا ہے، پھر کارکنان اپنے پسند کے امیدوار کا انتخاب کرتے ہیں، انتخاب میں اپنی جیت کے لیے بہار کے تمام ڈیلگیٹس سے حمایت مانگتے ہوئے ملکا ارجن کھڑگےنے کہا کہ میں اپنی پارٹی کے تمام ڈیلگیٹس کا تعاون چاہتاہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ میرا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر کانگریس کے قومی ترجمان گورو ولبھ، رکن پارلیمان پرمود تیواری ، رکن پارلیمان اکھلیش کمار سنگھ وغیرہ موجود تھے۔ Mallikarjun Kharge Met Congress Leader in Patna
یہ بھی پڑھیں : Congress presidential poll میں کسی کے خلاف الیکشن نہیں لڑ رہا ہوں، کھڑگے