اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Minority Cell Gaya گیا میں کانگریس اقلیتی سیل کا 'عوامی گفتگو' پروگرام آج - راجیہ سبھا ممبر عمران پرتاب گڑھی

گیا میں آج بروز سنیچر کو گانگریس کی جانب سے 'بھارت جوڑو عوامی گفتگو پروگرام' منعقد ہوگا۔ اس کے مقرر خصوصی عمران پرتاپ گڑھی ہوں گے جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر ریاستی صدر اکھلیش سنگھ شامل ہوں گے۔ Poet and Congress Leader Imran Pratapgarhi

Congress Minority Cell Gaya
Congress Minority Cell Gaya

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 11:24 AM IST

گیا:بہار کے ضلع گیا میں بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کی تقریب آج 9 ستمبر کو منعقد ہورہی ہے۔ یہ پروگرام گیا کے بودھ گیا میں واقع کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا جس میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر اور راجیہ سبھا ممبر عمران پرتاب گڑھی شامل ہوں گے۔ پروگرام کی حتمی تیاری جمعہ کو مکمل کر لی گئی ہے۔ ساتھ ہی شرکت کے لیے کئی بھارت جوڑو یاتری جو راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شامل رہے تھے وہ بھی پہنچ چکے ہیں۔ کنونشن سینٹر ہال بودھ گیا میں سنیچر کی دوپہر تین بجے سے پروگرام شروع ہوگا۔ بھارت جوڑو جن سنواد کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام کی قیادت راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شانہ بشانہ ساتھ چلنے والے بھارت جوڑو یاتری اور کانگریس اقلیتی سیل کے قومی سیکریٹری عمیر احمد خان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمیر احمد خان کی طرف سے ہی یہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ، کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری طارق انور اور رکن اسمبلی ڈاکٹر شکیل احمد خان شامل ہوں گے۔ جمعہ کی شام بود گیا کے کنونشن ہال میں کانگریس کے کئی سینیئر رہنماؤں نے پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران عمیر خان نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا سے ملک کی تاریخ کی ایک اہم تاریخ درج ہوئی ہے۔ اس یاترا کے بعد ملک میں ایک امید عوام کے درمیان جاگی ہے کہ نفرت کا خاتمہ راہل گاندھی کی قیادت میں ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا سے دل سے دل سے جڑے ہیں، آج سنیچر کو اُسی یاترا کی یادوں کو پھر سے تازہ کیا جائے گا اور بودھ گیا کی سرزمین سے نفرت چھوڑو بھارت جوڑو کا نعرہ لگے گا۔ ایک پیغام دیا جائے گا پھر سے محبت کی فضاء بہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جب کہ ضلع صدر اقلیتی سیل ایوب خان عرف قمر خان نے بتایا کہ بودھ گیا کنونشن سینٹر سے لے کر گیا شہر اور بودھ گیا شہر کو سجا دیا گیا ہے۔ کئی بھارت جوڑو یاتری پہنچ چکے ہیں جو اس پروگرام میں شریک ہوں گے۔ واضح ہو کہ بہار میں بھارت جوڑو کا یہ پہلا پروگرام ہے۔ رہنما اس لیے بھی پرجوش ہیں کہ کیونکہ کہا جارہا ہے کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی یہ نشر ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details