ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کانگریس کے قدآور لیڈر و سابق مرکزی وزیر برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ اردو زبان کو مسلسل کسی بہانے سے ختم کرنے کی کوشش ہوتی رہی ہے، لیکن ایسا کرنے والے خود ہی ناکام ہو جاتے ہیں۔ لوگ اب بھی اس تعصب کے شکار ہیں کہ اردو کسی ایک مذہب یا قوم کی زبان ہے جبکہ یہ شروع سے کہا جاتا رہا ہے کہ اردو زبان خالص ہندوستان کی زبان ہے یہ کسی ایک مذہب یا قوم کی زبان نہیں بلکہ تمام مذاہب کی زبان ہے۔ اس زبان کو بولنے اور پڑھنے والے ہر قوم کے لوگ ہیں، اس زبان کو مسلمانوں کی زبان سمجھ کر مٹانے کی کوشش ضرور کرتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں سمجھ رہے کہ اردو ختم ہو جائے گی تو ملک سے تہذیب ختم ہوگی۔ Congress leader shakeel Ahmad on Urdu
Congress Leader Shakeel Ahmad on Urdu: 'جب تک ہندو، ہندی اور ہندوستان ہے اردو زبان ختم نہیں ہو سکتی' - شکیل احمد نے کہا اردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں
کانگریس رہنما شکیل احمد نے ملک میں اردو کے ساتھ ہورہے امتیازی سلوک پر کہا کہ اردو زبان صرف کسی ایک مذہب یا قوم کی زبان نہیں بلکہ تمام مذاہب کی زبان ہے۔ اس زبان کو مسلمانوں کی زبان سمجھنا غلط ہے۔ اردو ختم ہوجائے گی تو ملک سے تہذیب بھی ختم ہوجائے گی۔ جو لوگ بھی اس زبان کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ہمیشہ اپنے منصوبے میں ناکام ہی ثابت ہوں گے۔ Congress leader shakeel Ahmad on Urdu
کانگریس رہنما شکیل احمد