پٹنہ: ایک وقت تھا جب نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کا دعویدار سمجھا جاتا تھا، لیکن نریندر مودی نے انہیں مات دے دی، اس کے بعد سے بہار کی سیاست میں کئی بار اتار چڑھاؤ آئے۔ کبھی نتیش کمار اور لالو یادو نے برسوں کی دشمنی بھلاکر ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، تو کبھی دونوں نے ایک دوسرے پر جم کر تنقید کی۔
اروناچل پردیش معاملے کو لے کر پھر ایک بار نئے سال میں نئی حکومت تشکیل دینے کی امید ظاہر کی جارہی ہے حالانکہ کانگریس نے بھی نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار بی جے پی کے کٹھ پتلی ہیں۔
کانگریش کے رہنما اکھیلیش سنگھ نے کہا کہ 'نئے سال میں ہم امید کرتے ہیں کہ نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔ جس طرح سے بی جے پی نے نتیش کمار کو کٹھ پتلی بنایا ہے۔ نتیش جی کو فیصلہ ضرور لینا چاہئے۔