اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: طارق انور کی جگہ سمیر سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - ای ٹی وی بھارت کی خبر

بہار قانون ساز کونسل الیکشن کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے کچھ گھنٹے قبل کانگریس نے اچانک امیدوار بدل دیا۔ طارق انور کی جگہ سمیر سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

بہار: طارق انور کی جگہ سمیر سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
بہار: طارق انور کی جگہ سمیر سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

By

Published : Jun 25, 2020, 10:06 PM IST

آج این ڈی اے کی جانب سے 5 اور کانگریس کی جانب سے ایک امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

بہار قانون ساز کونسل کی 9 سیٹوں کے لیے پرچہ داخل کرنے کے آج آخری دن 6 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ این ڈی اے کی جانب سے پانچ امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

جے ڈی یو کی جانب سے پروفیسر غلام غوث، کمود ورما اور بھشم سہنی جبکہ بی جے پی کی جانب سے امت شاہ کے قریبی کہے جانے والے سنجئے میوکھ نے دوسری بار اور سمراٹ چودھری نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

بہار: طارق انور کی جگہ سمیر سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

آج کانگریس نے پارٹی کے سینئر رہنما طارق انور کا نام اچانک واپس لے لیا۔ بتایا گیا کہ ان کے پاس بہار کا ووٹر شناختی کارڈ نہیں تھا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے تقریباً 2 گھنٹے قبل کانگریس نے اچانک امیدوار بدل دیا۔ طارق انور کی جگہ سمیر سنگھ کو امیدوار بنایا گیا۔

سمیر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 36 برسوں سے وہ پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طارق انور کے نام کا اعلان ہوا تھا۔ میں نے بھی مبارک باد پیش کی تھی۔ کیا ہوا میں نہیں بتا سکتا۔ اعلی کمان نے مجھے ذمہ داری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایوان میں عوامی مسائل اور پارٹی کے لیے کام کروں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details