اردو

urdu

By

Published : Mar 10, 2020, 11:59 PM IST

ETV Bharat / state

گیا: کورونا وائرس سے متعلق کانگریس کی بیداری مہم

ضلع گیا کانگریس پارٹی کے زیراہتمام مقامی ٹاور چوک پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بیداری مہم چلائی گئی۔کانگریسی رہنماؤں نے صاف صفائی کے ساتھ ہولی منانے کی اپیل کی۔

گیا: کورونا وائرس سے متعلق کانگریس کی بیداری مہم
گیا: کورونا وائرس سے متعلق کانگریس کی بیداری مہم

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ہولی کے دن کانگریس پارٹی نے بیداری پروگرام کاانعقاد کیا ۔ اس میں کورونا وائرس سے بچاو کے طریقے بتائے گئے ۔

کانگریسی رہنماء اپنے ہاتھوں میں تختیاں لیے ہوئے تھے جس پر کورونا سے بچنے کے طریقے درج تھے ۔

کانگریسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت کے لوگ بھی چین سے پھیلنے والے اس خطرناک وائرس سے خوفزدہ ہیں ، جس کی وجہ سے کانگریس پارٹی کے رہنماء و کارکنان نے ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ جاری کردہ وائرس سے بچنے کے طریقے کے پوسٹرز لے کر لوگوں میں آگاہی پیدا کررہے ہیں ۔ تاکہ لوگوں کو اس خطرناک وائرس سے بچایا جاسکے۔

کانگریس کے سنیئر رہنماء ومگدھ ترجمان پروفیسر وجے کمار میٹھو نے کہا کہ اگر صفائی صفائی اوراس سے متلعق اقدامات سے بیداررہے تو کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔ اس سے گھبرانے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

گیا: کورونا وائرس سے متعلق کانگریس کی بیداری مہم

انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بہار کے تمام اضلاع ، بلاک ، پنچایت اور وارڈ سطح پر بیداری مہم چلائے اور بلاک سطح پر وائرس کی جانچ وعلاج کے انتظامات فراہم کرے ۔

اس موقع پر پروفیسر وجئے کمار میٹھو کے علاوہ بابو لال پرساد سنگھ ، رام پرمود سنگھ ، پروفیسر امر سنگھ سیرمور ، دامودر گوسوامی ، شریکانت شرما ، رام پرویش سنگھ ، ونود بنارسی ، لاڈلا انصاری ، ٹنکو گیری ، گولڈن خان ، سوجت گپتا ، ارون کمار پاسوان ، محمد سرور خان ، ستیندر سنگھ ، امیت کمار ، شری رام دوبے وغیرہ موجودتھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details