اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں کانگریس نے وزیر اعلی کا پتلا جلایا - مظفر پور

ریاست بہار کے ضلع گیا کے ٹاور چوک میں کانگریس کے کارکنوں نے وزیر اعلی نتیش کمار اور وزیر صحت منگل پانڈے کا پتلا نذر آتش کیا۔

بہار میں کانگریس نے وزیر اعلی کا پتلا جلایا

By

Published : Jun 22, 2019, 11:24 PM IST

Updated : Jun 22, 2019, 11:30 PM IST

بہار کے مگدھ کمیشنری اور مظفرپور میں اب تک لو اور دماغی بخار سے سیکڑوں افراد ہلاک چکے ہیں۔
اس موقع پر کانگریسی رہنماؤں نے کہا کہ ضلع میں گزشتہ 15 دنوں میں لو اور دماغی بخار سے تین سو بچے، نوجوان اور بزرگ ہلاک ہوئے ہیں۔لیکن وزیر اعلی اور وزیر صحت نے کوئی خاص اقدامات اٹھاتے نظر نہیں آئے ہیں۔
مگدھ کمیشنری کے کانگریس ترجمان وجئے کمار نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار مظفر پور پہنچے تو عوام نے نتیش واپس جاؤ کے نعرے بلند کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت بچوں کی موت پر کتنی سنجیدہ ہے اسکا اندازہ منگل پانڈے کے میچ کا اسکور پوچھنے سے سمجھا جاسکتا ہے۔

Last Updated : Jun 22, 2019, 11:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details