اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کو آر جے ڈی کے سینیئر رہنما کی مبارکباد - احمد اشفاق نے دی مبارکباد

مغربی بنگال میں تاریخی جیت درج کرنے پر وزیراعلی ممتا بنرجی کو راجیہ سبھا ایم پی اور آر جے ڈی کے سینئر رہنما اشفاق کریم نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Bh_pat_01_asfaqe_kareem_byte_bhur10005
ممتا بنرجی کو اشفاق کریم کی مبارکباد

By

Published : May 4, 2021, 7:16 AM IST

مغربی بنگال میں تاریخی جیت درج کرنے پر وزیراعلی ممتا بنرجی کو راجیہ سبھا ایم پی اور آر جے ڈی کے سینئر رہنما احمد اشفاق کریم نے مبارکباد پیش کی ہے۔

ممتا بنرجی کو اشفاق کریم کی مبارکباد

احمد اشفاق کریم نے کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگال میں تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کے تمام سرکردہ لیڈروں کو دھول چٹا دیا۔تنہا ممتا بنرجی نے بے جگری سے لڑ کر بنگال میں جمہوریت کو بچایا ہے۔

مغربی بنگال میں ممتا بنرجی نے تیسری بار فتح کا پرچم لہرایا، المیہ یہ تھا کہ انکے کئی سرکردہ لیڈر پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ اس کے لئے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

بنگال اسمبلی انتخاب میں ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس نے 291 سیٹ میں سے 217 سیٹوں پر کامیابی درج کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details