اردو

urdu

پٹنہ: سیلاب کے بعد میونسپل افسران میں نوک جھونک

By

Published : Oct 6, 2019, 12:21 PM IST

پٹنہ میونسپل کارپوریشن میں ان دنوں معاملات صحیح نہیں چل رہے ہیں، یہاں افسران کارپوریٹرز کی بات ہی نہیں سن رہے ہیں۔

پٹنہ: میئر اور کمشنر

بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں ایک جانب جہاں علاقوں میں پانی جمع ہوجانے کے مسائل سے پریشان ہے تو دوسری جانب پٹنہ میونسپل کارپوریشن میں میونسپل افسران اور میئر کے درمیان نونک جھونک جاری ہے۔

پٹنہ: میئر اور کمشنر

بھاری بارش کے بعد پٹنہ کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے پٹنہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ جمعہ کو موریہ ٹاور میں واقع دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اس کانفرنس میں شہر کے کمشنر امیت کمار ٹھاکر اور میئر سیتا ساہو کو میڈیا سے خطاب کرنا تھا لیکن یہ کانفرنس کافی تاخیر سے شروع کی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شہری کمشنر جاری پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔ ہوا یوں کہ اس وقت شہری کمشنر ریلیف کیمپ سے ہاف ٹی شرٹ میں لوٹے تھے اور اس کانفرنس سے انھیں ہی خطاب کرنا تھا لیکن کانفرنس میں شامل ہوکر کمشنر امیت ٹھاکر نے میئر سیتا ساہو کے کانوں میں کچھ کہا اور وہاں سے چلے گئے۔

کمشنر کے اس رویے پر کانفرنس میں موجود تمام کارپوریٹرز اور افسران ایک دوسرے کا چہرہ دیکھتے رہ گئے۔

ذرائع سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ' پٹنہ میں سیلاب کی صورت حال کے بعد اب متعدد افسران نہ تو اس کی جوابدہی کے لیے تیار ہیں اور نہ ہی اس کی ذمہ داری لینے کے لیے۔

کارپوریٹرز اور میونسپل افسران دونوں ایک دوسرے کو ہی اس کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ میونسپل افسران اور میئر کے درمیان نوک جھونک جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details