ارریہ:ریاست بہار میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب ضلع انتظامیہ الرٹ ہے، محکمہ صحت کے اعلی عہدیدار بہار کے مختلف اضلاع کے رابطے میں ہیں۔ اس دوران آج ارریہ میں بھی کورونا وائرس کے 14 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس ضمن میں ارریہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے آج اپنے دفتر میں پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں سے روبرو ہوئے اور ضلع میں کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے کئے جارہے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی.
ارریہ میں کورونا کے 14 نئے مریضوں کی تصدیق - Five Corona patients have recovered in the district
بہار میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب ضلع انتظامیہ الرٹ ہے، اس دوران آج ارریہ میں بھی کورونا وائرس کے 14 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ارریہ میں اب تک 732 سیمپل جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جس میں سے اب تک 706 کے رپورٹ ہمیں موصول ہو چکی ہیں. ان میں 28 کورونا پازیٹو پائے گئے جبکہ 679 لوگوں کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے. ابھی 26 لوگوں کے رپورٹ آنے باقی ہیں.
ضلع کلکٹر نے کہا کہ 28 میں سے اب تک 5 لوگ صحت یاب ہوکر گھر واپس جا چکے ہیں. جبکہ 23 مریضوں کا علاج جاری ہے.
اس دوران پرشانت کمار نے ارریہ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عوام لاک ڈاؤن پر مکمل عمل نہیں کرے گی تب تک اس طرح کے معاملات سامنے آئیں گے. اس لئے ضروری ہے بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلا جائے، گھروں کے اندر رہے محفوظ رہے. ضلع انتظامیہ آپ کی خدمت کے لئے ہمہ وقت مصروف ہے.