اردو

urdu

ETV Bharat / state

Conduct of Run for Nira نیرا کو فروغ دینے کے لیے ’رن فار نیرا’ کا انعقاد - گیا خبر’

گیا میں نیرا کی پیدوار بڑھادی گئی ہے آج اس کو لیکر گیا انتظامیہ کی جانب سے نیرا کے فروغ کیلئے دوڑ کا اہتمام کیا گیا، انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ دوڑ میں سرکاری افسران واہلکاروں سمیت اسکول کے طلبہ وطالبات اور جیویکا دیدیاں شامل تھیں۔

’رن فار نیرا’ کا انعقاد
’رن فار نیرا’ کا انعقاد

By

Published : Apr 18, 2023, 10:10 AM IST

’رن فار نیرا’ کا انعقاد

گیا:بہار میں شراب بندی قانون کے نافذ ہونے کے بعد سے کھجور اور تاڑ درخت سے نکلنے والی تاڑی پربھی پابندی لگادی گئی تھی کیونکہ یہ بھی نشہ آور ہے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پہل پر حکومت کی جانب سے نیرا کو متعارف کرایا گیا اور نشہ آور چیزوں سے نجات کے لیے نیرا کے استعمال پر زور دیا گیا تھا ایک طرح سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار خود ہی نیرا کے برانڈ امبیسڈر کے طور پر سامنے آئے تھے ،ہرتقریب میں نیرا کے تعلق سے وہ کچھ نہ کچھ بولتے تھے، نیرا کی پیدوار کو پہلے مرحلے میں بہار کے دو ضلع نالندہ ضلع اور گیا ضلع میں یقینی بنایا گیا تھا گیا، نیرا سے تلکوٹ سمیت آئس کریم تک بن رہی ہے یہاں نیرا کے پچاس کے قریب اسٹال بھی کھلے ہوئے ہیں ۔

نیرا ہیلتھ کے لیے فائدہ مند

نیرا کے تعلق سے کئی فوائد کو حکومت کی جانب سے نہ صرف گنوائے گئے بلکہ کہا گیا کہ نیرا ایک صحت بخش مشروب ہے اسے لینے سے بہت فائدے ہیں، خاص طورپر گرمیوں کے ایام میں بہت فائدہ مند ہے۔ اس حوالے سے گیا ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن کہتے ہیں کہ نیرا اور نیرا سے بنی مصنوعات کو فروغ دیا جارہا ہے، روایتی طور پر تاڑی کی پیداوار اور فروخت میں مصروف خاندانوں کو ذریعہ معاش گروپوں سے جوڑ کر نیرا پیدا کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہے نیرا ایک انتہائی غذائیت سے بھرپور قدرتی مشروب ہے لیکن اس کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ہے بہت سے لوگ اسے تاڑی سمجھنے لگتے ہیں جبکہ نیرا اور تاڑی میں واضح فرق ہے۔ تاڑی پر پابندی ہے کیونکہ یہ الکوحل ہے جبکہ نیرا ایک غیر الکوحل مشروبات ہے یہ کئی قسم کی غذائیت فراہم کرتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں یہ جسم میں روانی کی کمی سے بچاتا ہے نیرا گرمی سے راحت فراہم کرتی ہے لوگوں کو نیرا کے بارے میں بتانے کی ضرورت ہے مختلف ذرائع سے نیرا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس سلسلے میں نیرا کے فروغ کے تعلق سے آج ' رن فار نیرا ' کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:Production Of 'Nira' Has Intensified In Gaya: گیا میں 'نیرا' کی پیداوار بڑھانے کی کارروائی تیز

واضح ہوکہ نیرا بھی کھجور اور تاڑ کے رس سے بنتا ہے جبکہ تاڑی بھی انہی درختوں کا رس ہے، فرق یہ ہے کہ نیرا کو سورج غروب ہونے کے بعد نکالاجاناشروع ہوتا ہے اور سورج طلوع ہونے سے درخت سے مٹکی کا برتن اتار لیا جاتا ہے سورج اور دھوپ لگنے سے رس تاڑی میں تبدیل ہوجاتا ہے اور پھر اس میں نشہ ہوتاہے جبکہ نیرا کو فوری طور پر ٹرٹ کرکے اسے کئی طرح سے فلٹر کیا جاتاہے اور اسکے بعد اسکو نیرا بنانے کے پروسیس میں ڈالا جاتا ہے چونکہ ضلع گیا میں پہلے نیرا کی پیدوار ہوئی ہے اسلیے اسکے فروغ پر سب سے زیادہ یہاں دھیان دیا جارہاہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details