ارریہ: پٹنہ ہائی کورٹ کے ہدایت کے مطابق آج ارریہ سول کورٹ احاطہ میں ضلع جج پیوش کمل دکشت کی صدارت میں اطفال جرائم پر روک لگانے اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ارریہ کورٹ کے وکلاء حضرات اور پولس اہلکار بڑی تعداد میں شامل ہوئے اور آئے ہوئے مہمانوں کو بغور سنا، پروگرام کا آغاز ضلع جج پیوش کمل دکشت نے شمع جلاکر کیا۔
اس موقع پر پیوش کمل دکشت نے جے جے بورڈ اور پوکسو ایکٹ کے تعلق سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بیدار ہونے کی ضرورت ہے، تاکہ مستقبل میں بچوں کے کرائم پر روک لگایا جا سکے۔
پیوش کمل دکشت نے کہا کہ 'بچے کچے ذہن کے ہوتے ہیں۔ وہ کسی کے بہکاوے یا لالچ میں آ کر بھٹک جاتے ہیں۔ وہ کوئی پیشہ ور مجرم نہیں ہوتے اس لئے اگر کوئی بچہ جرائم میں ملوث پایا جائے تو پولس اہلکاروں کو حساس کے ساتھ رہنے کی ضرورت ہے، ان کے ساتھ مجرمانہ سلوک نہ کیا جائے کیونکہ مزید سختی انہیں غلط راہ پر لے جا سکتی ہے۔
چائلڈ کورٹ کے اسپیشل جج رمن کمار نے کہا کہ بعض معصوم بچوں کے ذہن پر آس پاس کے بھی غلط اثرات پڑتے ہیں۔ والدین کے ساتھ سماج کے لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج کو ایک صحت مند سماج بنائے تاکہ بچوں کا ذہنی ارتقاء سہی طریقے سے ہو سکے۔
اس موقع پر اے ڈی جے رجنیش کمار، اے ڈی جے ابھیشک کمار ،پوکسو ایکٹ کے اسپیشل جج ششی کانت رائے، سی ڈبلو سی کی چئیر پرسن نشا کماری، سی جے ایم آنند کمار وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔