اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sir Syed Khan Seminar in Gaya سر سید احمد خان تحریک کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد - Sir Syed Khan and the Aligarh Movement

ضلع گیا میں سرسید خان اور علی گڑھ تحریک آج کے تناظر کے عنوان پر سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں بہار کے معروف ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ Conducting a seminar on Sir Syed Ahmed Khan movement

Sir Syed Khan Seminar in Gaya
Sir Syed Khan Seminar in Gaya

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 5:17 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں جن سنسکرتی منچ کے زیر اہتمام ایک روزہ قومی سیمینار فکشن ہاؤس گیوال بیگہ میں منعقد کیا گیا۔ جس کا عنوان تھا ' سر سید خان اور علی گڑھ تحریک آج کے تناظر میں۔ ' اس سیمینار کی مجلس صدارت میں سی ایم کالج دربھنگہ سے تشریف لائے ڈاکٹر عبدالحیٔ، ڈاکٹر سید احمد قادری، غفران اشرفی، کامریڈ مراری شرما اور ہریندر گیری شاد موجود تھے۔ جب کہ نظامت حافظ عبدالباری نے کی۔ اس سیمینار میں ڈاکٹر احمد صغیر نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سر سید احمد خان کی خدمات کو بھول پانا مشکل ہے۔ انہوں نے نہ صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس سے لاکھوں لوگ علم کی دولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ بلکہ اردو کو ایک ایسی نثر دی جو سیدھے عوام سے جڑ گئی اور جو جدید نثر ہمارے سامنے ہے۔ وہ سر سید ہی کی دین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Sir Syed Day Celebration اے ایم یو میں جشن یوم سر سید تقریب کا اہتمام

سر سید نے جدید نثر کی بنیاد ڈالی سیمینار میں آرزو پروین، علیشہ ملک، میم نازش، اصف ظہیر، معراج غنی، ڈاکٹر تبسم فرحانہ، ڈاکٹر ثروت ناز، نوشاد ناداں ہر ایک نظریہ ہر ہریندر گیری شاد نے اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر عبد الحیٔ نے کہا کہ سر سید کی خدمات اتنی پھیلی ہوئی ہے کہ اسے ایک سیمینار میں سمیٹنا مشکل ہے۔ ان کے اندر ایک جنون تھا اور وہ جو کام اپنے ذمہ لیتے تھے اسے پورا کرتے تھے، چاہے اس راہ میں جو بھی مشکل پیش آئے انہوں نے صرف اردو ادب پر کام نہیں کیا بلکہ نباتات، جغرافیہ اور دوسرے علوم پر بھی کام کیا۔

غفران اشرفی نے قران کی ایک آیت کے حوالے سے سر سید احمد خان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے کبھی نا امید نہیں ہونا چاہیے اور انہوں نے اسی آیت کو سامنے رکھ کر پوری زندگی گزاردی۔ ڈاکٹر سید احمد قادری نے کہا کہ سر سید احمد خان کو بھول پانا مشکل ہے۔ انہوں نے ہندوستانی قوم پر جو احسان کیا ہے وہ فخر کی بات ہے۔ رسالہ تہذب الاخلاق کے ذریعہ بھی انہوں نے بڑا کام کیا ہے۔ آخر میں احمد صغیر نے شکریہ کی رسم ادا کی اور اسی کے ساتھ سیمینار اختتام پذیر ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details