پٹنہ: ادب اور سماج معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، اس لئے میر، غالب اور فیض و سلطان، ہمیشہ اردو ادب اور شاعری میں فضا اور ماحول کی بھر پور استعمال کیا ہے۔ اسی تناظر میں شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں ایک سمپوزیم بہ عنوان "ماحولیات اور ادب" Environmental Program at Patna University منعقد کیا گیا جس میں معروف ادیب و ڈرامہ نگار ڈاکٹر قاسم خورشید، شعبہ عربی کے استاذ ڈاکٹر سرور عالم اور سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر جاوید حیات بحثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔
اس پروگرام کی نظامت کے فرائض ریسرچ اسکالر محمد عطاء اللہ نے کی جبکہ مہمانوں کا استقبال صدر شعبہ اردو پروفیسر شہاب ظفر اعظمی نے کیا۔
یہ سمپوزیم خاص طور سے شعبہ اردو کے طلبا و طالبات کے لئے منعقد کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں طلباء شامل ہوئے. اس سمپوزیم کے دو مقاصد تھے، پہلا طلباء آگاہی کہ ماحولیات کا ادب سے کیا رشتہ رہا ہے اور دوسرا طلباء کے اندر اس تجسس پیدا کیا جائے کہ بڑھتی آلودگی کو کس طرح سے روکا جائے اور ماحول کو صاف و شفاف رکھا جائے۔