بہار کے ضلع کشن گنج سے گزرنے والی قومی شاہراہ 31 پر ٹریفک جام کے مسئلے کو لے کر آج ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدتیہ پرکاش کی صدارت میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
کشن گنج میں ٹریفک جام سے متعلق میٹنگ کا انقاد - روڈ جام کی تشخیص کے لئے اہم ہدایات
کشن گنج قومی شاہراہ 31 پر ٹریفک جام کے مسئلے کو لے کر ضلع مجسٹریٹ آدتیہ پرکاش کی صدارت میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع افسران کو متعدد ہدایات دئے گئے۔

کشن گنج میں ٹریفک جام سے متعلق میٹنگ کا انقاد
میٹنگ میں این ایچ اے آئی پورنیہ ڈویژن انجینئر، ڈی ڈی سی، ایڈیشنل کلکٹر، ضلع ٹرانسپورٹ آفیسر، میونسپل ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران شامل ہوئے۔ اجلاس میں بنیادی طور پر این ایچ 31 رام پور فرینگولا میں جام کے مسئلے کے حل کا جائزہ لیا گیا۔
ویڈیو
ڈی ایم نے جائزہ کے دوران این ایچ اے آئی کو روڈ جام کی تشخیص کے لئے اہم ہدایات دئے اور مقامی پولیس اسٹیشن کے ذریعہ اضافی پولیس فورس کی ڈیپوٹیشن اور ایس ایس بی کیمپ کے قریب نالی کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی۔