یہ شکایت ایڈوکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے دائر کی جس میں اقوام متحدہ، بھارت کے خلاف جوہری جنگ، اور دیگر قابل اعتراض بیانات کو بنیاد بنائی ہے۔ چیف جسٹس عدالت میں ابھی شکایت کی سماعت نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فورم سے کہا تھا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان جوہری جنگ کی طرف بڑھتے ہیں تو اس کے لئے اقوام متحدہ ذمہ دار ہوگا۔ دونوں ممالک کے مابین روایتی جنگ کے نتیجے بھاری نقصاندہ ہوسکتے ہیں۔