گیا: گیا کے مرزا غالب کالج کے سیمینار ہال میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انٹرمیڈیٹ سے پوسٹ گریجویشن تک کے طلباء نے اپنی موجودگی درج کرائی۔ اس مقابلے میں پی جی کے 17، یو جی کے 5 اور انٹرمیڈیٹ کے 12 طلباء نے حصہ لیا۔ جس میں جج کے فرائض شعبہ انگریزی کی پروفیسر ڈاکٹر ثروت شمسی، شعبہ ہندی کی ڈاکٹر نصرت جبین صدیقی اور شعبہ اردو کے اکرم وارث نے انجام دیئے۔ اس مقابلے میں شرکاء کی پریزنٹیشن، مضمون کے تلفظ، اس کی ادائیگی وغیرہ پر نمبر دئیے گئے۔
اس کوئز مقابلے میں پی جی سطح پر ریا کماری پہلے، محمد ندیم دوسرے اور آفرین نیشا تیسرے نمبر پر رہیں۔ یو جی سطح پر زینب افروز پہلے، آمنہ ناز دوسرے اور کامران تیسرے نمبر پر رہیں اور انٹرمیڈیٹ سطح پر زینب آفرین، زویا اور سیما خاتون بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ تمام کامیاب طلباء کو کالج کی جانب سے اسناد کے ساتھ پرکشش تحائف بھی فراہم کیے جائیں گے۔