اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا احتجاج - Crime cases on the rise in Bihar

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے بہار میں بڑھتے جرائم کے خلاف آج شدید مظاہرہ کیا گیا جس میں بہار کے گورنر سے موجودہ حکومت کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

گیا میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا احتجاج
گیا میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا احتجاج

By

Published : Jun 2, 2020, 9:21 PM IST

ریاست بہار میں بڑھتے جرائم کے خلاف بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے منگل کے روز پارٹی دفتر میں یک روزہ مظاہرہ کیا گیا ۔اس دوران پارٹی کی جانب سے بہار کے گورنر فاگو چوہان کے نام ایک میمورنڈم بھی ارسال کیا گیا ۔جس میں گورنر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 'حکومت کو برخواست کیا جائے کیونکہ حکومت ریاست میں بڑھتے جرائم کو روکنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے ۔

گیا میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا احتجاج۔ویڈیو

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی صورتحال مسلسل بگڑرتی جا رہی ہے ۔قتل ، لوٹ ،جنسی زیادتی اور دیگر مجرمانہ واقعات میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے جس سے ریاست میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

اس تعلق سے پارٹی کے ریاستی رہنماء مسعود منظر نے بتایاکہ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی نے ریاستی سطح پر آج یک روزہ مظاہرہ کیا ہے ہے، جس میں مختلف مطالبات شامل ہیں۔

گیا میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا احتجاج

انہوں نے کہاکہ لاک ڈاون کے درمیان ضلع گیا کے سیناری گاوں میں ذاتی رنجش کی وجہ سے تین افراد کا قتل کیا گیا، اس کے علاوہ خضرسرائے میں ایک نوجوان کا قتل ہوا اور حکومت اپنی ناکامی چھپانے میں خاموش بیٹھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گورنر بہار کو مداخلت کرکے بہار کو بچانے کے لئے آگے آنا چاہئے ۔ اس دوران ریاستی وضلعی سطح کے رہنماؤں کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details