دربھنگہ:ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے بینی پور میں واقع بلاک-کم-سرکل آفس کے نزدیک کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) کے بینر تلے سینکڑوں لوگوں نے مختلف مطالبات کو لے کر احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ زراعت کے لیے زمین کی فراہمی اور پنشن کی ادائیگی ہمارا اہم مطالبہ ہے۔ دھرنے میں عام لوگوں اور کسانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سی پی آئی ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت غریب کسانوں اور عام لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
مرکزی حکومت کی عدم توجہی کے سبب کسانوں اور عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری راشن سسٹم کی دکانوں سے غریبوں کو دو روپے فی کلو گیہوں اور تین روپے فی کلو چاول فراہم کرنا، وہیں تمام اہل محروم خاندانوں کو راشن کارڈ فراہم کرنا، باسگیت پرچادھری کے ریونیو اسیسمنٹ اور نیٹ پر لوڈنگ، فوری طور پر عمل درآمد کرنا ہمارا بنیادی مطالبہ ہے۔ عام لوگوں کو ان سب ہی چیزوں کی ضرورت ہے۔