ریاست بہار کے ضلع گیا میں پرامن ماحول میں تہواروں کے اختتام پر انتظامیہ کے افسران کو تنظیم علماء گیا کی جانب سے اعزاز بخشاگیا، ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ اور ایس ایس پی راجیومشرا کو گلدستہ اور شال پیش کرکے انکا استقبال کیا گیا۔
تنظیم علماءگیا کے سکریٹری مولانا عمر نورانی نے گیا انتظامیہ کو تہواروں کے موقع شرپسند عناسر سے نپٹنے کی تعریف کی اور کہا کہ گیا کئی معنوں میں حساس ہے ،
'ملک کی فضاء کو پر امن بنانے میں انصاف پسند افراد ساتھ دیں' انہوں نے کہا کہ یہاں تہواروں کے علاوہ کئی بڑے عالمی شہرت یافتہ پروگرامز ہوتے ہیں جسکو پرامن ماحول میں اختتام کرانا انتظامیہ کے لئے چیلنج ہوتاہے مگر انتظامیہ کے اعلی افسران اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور سبھی پروگرامز کو خوشگوار ماحول میں اختتام کرایا ہے ۔
ایس ایس پی راجیو مشرا نے کہا کہ امن و امان کی فضاء کو بگاڑنے کے لیے جتنے ذمہدار سماج دشمن عناصر اتنا ہی معاشرے کے دانشمند اور انصاف پسند افراد بھی ہیں۔
امن پسند اور دانشمند افراد کو چاہیے کہ وہ سماج دشمن عناصر پر نگاہ رکھیں، انکی نقل و حرکت پر نگاہ رکھتے ہوئے انتظامیہ کو پہچان کرانے میں تعاون کریں تو سماج دشمن عناصر اپنے ناپاک ارادوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے ۔
ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ معاشرے میں اگر کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو اس سے صرف انتظامیہ کو پریشانی نہیں ہوتی بلکہ اس سے معاشرے کے لوگوں کی بھی پریشانی بڑھتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے معاشرہ اور ماحول کی حفاظت کرنے میں دلچسپی لیں تو غیر عناصر طبقہ خود بخود پہچان میں آجائیں گے اور انکے ارادے کامیاب نہیں ہونگے۔