نئے بہار کے تین ستون تعلیم، صحت اور روزگار سمیت متھلانچل میں مرکزی یونیورسٹی کے قیام کے مطالبے کے ساتھ جمعرات کے روز آل انڈیا اسٹوڈنٹ یونین کی پانچویں نشست کا اہتمام، کے ایس کالج دربھنگہ میں کیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی آل انڈیا اسٹوڈنٹ یونین کے قومی نائب صدر اور ریاستی صدر مختار نے کہا کہ ناانصافی اور معاشرے میں پھیلی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کرنے کا نام آل انڈیا اسٹوڈنٹ یونین ہے۔ لڑو تعلیم حاصل کرنے کے لیے، معاشرے کو بدلنے کے لیے جیسے نعروں کے ساتھ آل انڈیا اسٹوڈنٹ یونین نے رابطہ مہم شروع کی۔
آل انڈیا اسٹوڈنٹ یونین کے اہم مطالبہ میں سے ایک جو ہمیشہ رہا ہے کہ ملک میں یکساں تعلیمی نظام کو نافذ کیا جائے، لیکن ملک میں ابھی جو موجودہ حکومت ہے اس موضوع پر خاموش ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے ملک میں دو طرح کا تعلیمی نظام نہ چلے۔'
انہوں نے ریاست میں طبی سہولت کی فقدان پر مزید کہا کہ گزشتہ دنوں طبی سہولت کی کمی کی وجہ سے ہم نے اپنوں کو کھویا، لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکومت طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس مسئلے پر خاموش ہے۔ وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ہمیں ایک ہوکر موجودہ وقت میں تعلیمی، طبی اور روزگار کی بدحالی کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔