مگدھ کمشنری کے کمشنر پنکج کمار پال نے گیا، نوادہ اور اورنگ آباد میں لو سے ایک سو تیرہ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ گیا میں اب تک لو سے 48 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مگدھ کمشنری میں لو سے 113 افراد ہلاک پنکج کمار پال نے بتایا کہ وزیراعلی نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ لو سے ہلاک ہونے والوں کو معاوضے کی رقم جلد از جلد ادا کی جائے۔
ریاستی حکومت نے لو سے ہلاک ہونے والوں کو چار لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ بہار کے وزیراعلی نتیش کمار آج سخت سکیورٹی کے درمیان گیا کے مگر میڈیکل کالج پہنچے۔
مریضوں کا حال چال جاننے کے بعد وزیراعلی نے ہسپتال اور ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی لیکن میڈیا کے سوالوں کا جواب دیے بغیر ہی چلے گئے۔