اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ میں شدید سردی، ہسپتال کی قابل ستائش کوشش - darbhanga medical college and hospital

ریاست بہار کے دربھنگہ میں سردی کو دیکھتے ہوئے دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال کی جانب سے مریضوں کی راحت کے لیے بلوور ہیٹر لگایا دیا ہے۔

دربھنگہ میں سردی، ہسپتال کی قابل ستائش کوشش
cold wave in darbhanga hospital provide air blower heater

By

Published : Jan 1, 2020, 8:01 AM IST

یوں تو گذشتہ دس دنوں سے پورے بہار میں بھی سخت سردی سے عام زندگی متاثر ہے۔اس سردی میں دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال میں بھی مریضوں کی حالت اور بھی زیادہ متاثر ہوگئی ہے۔

cold wave in darbhanga hospital provide air blower heater

ہسپتال کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر راج رنجن پرساد سردی سے سے راحت دلانے کے لئے ہسپتال میں زیر علاج سبھی مریضوں کے وارڈ میں خود اپنے اسٹاف کے ساتھ بلوور ہیٹر لیکر پہنچ گئے اور ایمرجنسی وارڈ سے لیکر میڈیسین وارڈ تک میں بلوور لگوایا ہے -

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر راج رنجن پرساد نے کہا کہ انھوں نے ہسپتال کے اندر جگہ جگہ ہیٹر لگوا دیا ہے تاکہ مریضوں کو راحت ملے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ ہسپتال کی جانب سے بلوور کی خریداری کی گئی اور سبھی جگہ جیسے ایمرجنسی وارڈ، سی سی ڈبلو میل فی میل دونوں وارڈوں میں دیا ہے وہیں سرجری وارڈ اور آئ سی یو، آرتھو وارڈ میں دیا ہے وہیں لیبر روم میں بھی، میڈیسین آئ سی یو ڈپارٹمنٹ وغیرہ میں بھی بلوور کی سہولت فراہم کریں گے دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details