گیا میں لو سے درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور سینکڑوں زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلی نتیش کمار آج گیا کے مگدھ میڈیکل کالج پہنچے اور مریضوں کا حال دریافت کیا۔
وزیراعلی نتیش کمار کے ساتھ نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی اور وزیر تعلیم کرشن نندن ورما بھی موجود تھے۔
میڈیا کے سوالوں سے بچ کر نکلے نتیش کمار آئی سی یو کا جائزہ لینے کے بعد نتیش کمار نے ہسپتال اور ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ہلاک ہونے والوں کو معاوضے کی رقم کی ادائیگی کے علاوہ حالات پر قابو پانے کی ہدایت دی۔
اس دوران وزیراعلی میڈیا کے سوالوں کا جواب دییے بغیر اپنی کار میں سوار ہو کر نکل گئے۔ حالانکہ میڈیا کے اہلکار وزیراعلی سے چینخ چینخ کر گیا اور بہار کی صورت حال پر سوال کرتے رہے۔