اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Nitish Kumar گیا ضلع میں وزیراعلی نتیش کمارکا یک روزہ دورہ ختم - گیا ضلع میں وزیراعلی نتیش کمار

وزیر اعلی نے گیا جی دھرم شالہ کا سنگ بنیاد ریموٹ کنٹرول سے کردیا ہے البتہ پہلے سے طے مذہبی رسومات انہوں نے سنگ بنیاد کے دوران نہیں کیا ۔انکے دورہ کے دوران مقامی لوگوں کا بھی ہجوم موجود نظرآیا وزیراعلی نتیش کمار زندہ باد کے نعرے بھی لگے

گیا ضلع میں وزیراعلی نتیش کمارکا یک روزہ  دورہ ختم
گیا ضلع میں وزیراعلی نتیش کمارکا یک روزہ دورہ ختم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 4:32 PM IST

گیا ضلع میں وزیراعلی نتیش کمارکا یک روزہ دورہ ختم

گیا:آج ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار گیا اور بودھ گیا دورہ پر تھے ۔صبح دس بجکر پچاس منٹ پر گیا ہوائی اڈہ پر پہنچے اور پھر یہاں سے وہ بیپارڈ پہنچے اور یہاں ایک عمارت کی افتتاح کے بعد وہ پترپکش میلے کے علاقے اور مذہبی مقامات پر گئے ۔آج دو بڑے منصوبہ اہل گیا کو سپرد کیا گیا۔ اس میں ایک بی ٹی ایم سی کی نو تعمیر شدہ عمارت ہے ۔قریب دس کروڈ کی لاگت سے اس عمارت کی تعمیرکرائی گئی ہے۔

جبکہ شہر گیا کے گوداوری محلے میں دھرم شالہ کا سنگ بنیاد رکھا ہے جو قریب 130کروڈ کی لاگت سے تیار ہوگا ۔اس دھرم شالہ کا وزیر اعلی نے ' گیا جی دھرم شالہ نام دیا ہے اسکے پیچھے مقصدیہ کہ یہاں آنے والے پنڈ دانیوں،مذہبی رسومات 'کو اداکرنے والوں کو پریشانی نہیں ہوگی ۔گیارہ سو بیڈ پر مشتمل یہ دھرم شالہ ہوگا۔

وزیر اعلی کو دیکھنے پہنچے ہزاروں افراد

وزیر اعلی نتیش کمار آج گیا دورہ پر تھے اس دوران گیا شہر میں چار مقامات پر وزیر اعلی گئے جہاں پر انکی پارٹی کے رہنماء و کارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ پہنچے تھے ۔ان میں زیادہ تعداد انکی تھی جو اپنی فریاد لیکر پہنچے تھے۔ان کی کوشش تھی کہ وہ وزیراعلی نتیش کمار سے ملکر اپنے مسائل کا اظہار کریں تاہم ایسا ان کے لیے یہ ممکن نہیں ہوسکا کیوں کہ حفاظتی انتظامات سخت تھے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ اس دوران انتظامیہ کے افسران نے انکے مسائل کو سنا ۔

آرجے ڈی جے ڈی یو کے لیڈران رہے موجود
وزیراعلی کے ساتھ نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو ، وجے چودھری ، سریندر یادو، کمار سروجیت سمیت کئی وزرااور دونوں پارٹیوں کے رکن اسمبلی اور رکن قانون ساز کونسل موجود تھے ، اس دوران دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے اپنے اپنے رہنماکی حمایت نعرے لگائے ۔وہیں گیا شہر میں تین گھنٹے ٹھہرنے کے بعد وہ گیا پہنچے جہاں انہوں نے افسران کے میٹنگ کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details