اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ نتیش کمار کی مزدوروں سے اپیل

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کی جانب سے مزدوروں کی واپسی کا بہتر نظم کیا گیا ہے، انہیں چھپ کر یا پیدل آنے کی ضرورت نہیں ہے۔'

وزیراعلیٰ نتیش کمار کی مزدوروں سے اپیل
وزیراعلیٰ نتیش کمار کی مزدوروں سے اپیل

By

Published : May 16, 2020, 4:47 PM IST

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست میں رہنے والے مزدور اپنے قریبی پولیس اسٹیشن میں فون کرکے اپنی تفصیلات درج کرائیں۔ انہیں گاڑیوں کے ذریعہ ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔

ریاستی حکومت نے مزدوروں کی واپسی کے لئے بہتر نظم کا دعویٰ کیا ہے۔

تاہم روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں مزدور ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر گھر پہنچ رہے ہیں

ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں باہر سے آنے والے مزدوروں سے سڑک پر پیدل نہیں چلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے گاڑیوں کا نظم کیا گیا ہے.

گزشتہ روز افسران کے ساتھ کورونا کے تعلق سے افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران اس بات کا تذکرہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مٹنگ کے دوران انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جو مزدور قرنطینہ مراکز میں ہیں. انہیں حکومت کے فیصلے کے مطابق سفر میں خرچ کی ہوئی رقم اور 500 روپے کے علاوہ کم سے کم ایک ہزار روپے ان کے اکاؤنٹ میں پیشگی جمع کر نے کی تیاری کر لیں. تاکہ ان کی قرنطینہ کی مدت پوری ہو تے ہی انہیں امدادی رقم بھیج دی جائے.

وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دے تے ہو ئے کہا کہ ٹرین کے ذریعہ مزدور کو جلد از جلد لانے کا نظم کیا جائے. کیوں کہ بہت سارے لوگ ایسی جگہ سے آ رہے ہیں جہاں کورونا کا خطرہ بہت زیادہ ہے.

ایسے مزدوروں کو تاخیری سے لانے میں خطرہ اور بڑھے گا.

وزیراعلیٰ نے قرنطینہ مراکز میں بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 'قرنطینہ مراکز میں مقیم مزدوروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہونے دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details