ریاست بہار کے پٹنہ میں مہاتما گاندہی اور لال بہادر شاشتری کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے ان کے مجسمے پر گل پوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔
مہاتما گاندہی اور لال بہادر شاشتری کے یوم پیدائش پر منعقد سرکاری تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ہم سب لوگ مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاشتری کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یہاں آکر ان کو یاد کرتے ہیں۔