پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر اس کے دوبارہ بڑھنے کے امکان کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹیسٹوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ گزشتہ روز کورونا سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ کورونا کے نئے ورژن کے پیش نظر کورونا کے دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمۂ صحت کی طرف سے دی گئی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ریاست میں اب تک کورونا کے صفر ایکٹو کیسز ہیں، اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ Review Meeting on Corona in Bihar
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "کورونا کے کمزور ہونے کے دوران بھی ہم کبھی سستی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ ہم اپنی ریاست میں مسلسل کورونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن کر رہے ہیں۔ پورے ملک میں 10 لاکھ کی آبادی پر 6.59 لاکھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جب کہ بہار میں 8.20 لاکھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ آج پورے ملک میں کورونا کے لیے کیے گئے ٹیسٹوں میں سے تقریباً نصف بہار اکیلے ہے۔