اردو

urdu

ETV Bharat / state

Inaugurates Teetar Reservoir Project: نتیش کمار نے تیتر ریزرو وائر کا افتتاح کیا - Water supply from Ganga to Gaya

گیا کے موہن پور بلاک میں وزیراعلی نے آج تیتر ریزرو وائر پروجیکٹ کا افتتاح کیا، جس کے تحت گنگا کے پانی کو فلٹر کرکے گیا کے ہر گھر میں سپلائی کی جائے گی۔

نتیش کمار نے تیتر ریزرو وائر کا افتتاح کیا
نتیش کمار نے تیتر ریزرو وائر کا افتتاح کیا

By

Published : Oct 11, 2022, 5:47 PM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا کے موہن پور بلاک میں واقع تیتر گاؤں میں وزیراعلی نتیس کمار نے تیتر ریزرو وائر کا افتتاح کیا، وزیراعلٰی نتیش کمار کا یہ ڈریم پروجیکٹ ہے، جس کے تحت گنگا کے پانی کو فلٹر کرکے گیا میں گھر گھر تک سپلائی کی جائے گی۔

اس دوران وزیراعلی نتیش کمار نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے لیے فخریہ لمحہ ہے، اب گنگا جی کا پانی گیا میں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں نے طے کیا تھا کہ گنگا کا پانی گیا، بودھ گیا، راجگیر اور نوادہ ضلع تک پہنچائیں گے کیونکہ یہاں کے لوگوں کو پانی کے بحران کا سامنا ہے۔

وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ 'سنہ 2006 میں ان تمام علاقوں میں پانی کی قلت کے تعلق سے جانکاری ملی تھی، اس وقت سے ان کے دل میں اس پروجیکٹ کو زمینی سطح پر اتارنے کی خواہش تھی اور آج یہ پروجیکٹ مکمل ہوگیا ہے'۔

مزید پڑھیں:


انہوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ کو زمین پر اتارنا کوئی آسان کام نہیں تھا، کیونکہ یہ ایک بڑا پروجیکٹ تھا جو تقریبا ساڑھے چار ہزار کروڈ روپیے کی لاگت سے تیار ہوا ہے۔ اور آگے بھی اس پر رقم خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے اشاروں میں مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام ریاستی حکومت نے اپنے خرچ پر کیا ہے۔

وزیراعلی نے اس دوران تیتر ریزرووائر کے نئے نام کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ آج سے اس کا نام ' گنگا جی گیا جلاشے' ہوگا کیونکہ گنگا جی اور گیا جی دونوں ہی مذہبی مقام ہیں۔ اس لیے دونوں کے ساتھ' جی ' لگایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details